پاکستان

پاکستان کی طرف سے 5 اگست 2019 کے غیر قانونی اور یکطرفہ اقدامات یکسر مسترد

اسلام آباد05 اگست(کے ایم ایس ) پاکستان نے ایک مرتبہ بھر بھارتی حکومت کی طرف سے 5 اگست 2019کو مقبوضہ جموںوکشمیر کے حوالے سے کیے گئے یکطرفہ اور غیر قانونی اقدامات کو مسترد کر دیا ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی ناظم الامور کو آج اسلام آباد میں وزارت خارجہ میں طلب کیا گیا اور انہیںمطلع کیا گیا کہ پاکستان مذکورہ اقدامات کو یکسر مسترد کرتا ہے ۔ دفتر خارجہ نے آج اسلام آباد میں جاری ایک بیان میں کہا کہ بھارت کی طرف سے جموںوکشمیرکی بین الاقوامی طور پر تسلیم شدہ متنازعہ حیثیت کو یکطرفہ طور پر تبدیل کرنے اوروحشیانہ اور ناجائز بھارتی کارروائیوں پر شدید احتجاج ریکارڈ کیا گیا۔.بیان میں کہا گیا کہ 5 اگست 2019 کے بھارت کے غیر قانونی اور یکطرفہ اقدامات کے تین سال گزر جانے کے بعد بھی مقبوضہ علاقے کے فوجی محاصرے اور انسانی حقوق کی پامالی میں کوئی کمی نہیں آئی۔ بیان میں کہا گیا کہ مقبوضہ علاقے میں ماورائے عدالت قتل، نظربندیاں اور گرفتاریاں، بیگناہ لوگوں کی جعلی مقدمات میں گرفتار ی کا بدترین سلسلہ جاری ہے۔ پاکستان کی جانب سے نام نہاد حد بندی کمیشن کی رپورٹ کو دوٹوک مسترد کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا گیا کہ بھارت جعلی انتخابی اصلاحات کی آڑ میں یکطرفہ طور پر مقبوضہ علاقے میں آبادیاتی ساخت کو تبدیل نہیں کر سکتا۔
بھارتی ناظم الامور کو پاکستان کے مسلسل مطالبے کی یاد دہانی کرائی گئی کہ بھارت 5 اگست 2019 کے اپنے غیر قانونی اور یکطرفہ اقدامات کو واپس لے۔ مقبوضہ علاقے کا فوجی محاصرہ فوری طور پر ختم کرے۔ مقبوضہ علاقے میں آبادی کے تناسب میں تبدیلی اور بیگناہ کشمیری نوجوانوں کا جعلی مقابلوں میں قتل کا سلسلہ بند کرے، غیر قانونی طور پر نظر بند کشمیری نوجوانوں اور سیاسی قیادت کو رہا کرے، حریت رہنما یاسین ملک کو فرضی الزامات کے تحت سنائی گئی عمر قید کی سزا ختم اور ان پر عائد دیگر تمام من گھڑت مقدمات کو واپس لے ، مقبوضہ علاقے سے نو لاکھ فورسز اہلکاروں کا نخلاءاور کشمیریوں کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق اپنا ناقابل تنسیخ حق، حق خود ارادیت دے۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان ایک بار پھر عالمی برادری، بین الاقوامی انسانی حقوق کی تنظیموں اور خاص طور پر اقوام متحدہ سے مطالبہ کرتا ہے کہ وہ مقبوضہ علاقے میں انسانی صورتحال کی سنگین صورتحال کا نوٹس لیں اور بھارت کو اس کے قابل مذمت طرز عمل پر جوابدہ ٹھہرائیں اور اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی متعلقہ قراردادوں اور کشمیری عوام کی خواہشات کے مطابق جموں و کشمیر کے تنازع کے منصفانہ حل کو یقینی بنائیں۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button