بھارت

بھارتی سپریم کورٹ نے توہین رسالت کیس میں پولیس کو اینکرپرسن نویکا کمار کی گرفتاری سے روک دیا

نئی دلی08اگست (کے ایم ایس)
بھارتی سپریم کورٹ نے ٹی وی چینل ٹائمز نا ئوکی اینکرپرسن نویکا کمار جس کے پروگرام میں حکمران بھارتیہ جنتا پارٹی کی ترجمان نوپور شرما نے نبی آخرالزمان ۖ کی شان میں گستاخانہ تبصرہ کیا تھا کو بڑ ا ریلیف فراہم کرتے ہوئے پولیس کو اسکی گرفتاری سے روک دیا ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق توہین رسالت ۖپر نوپور شرما کے علاوہ نویکا کمار کے خلاف کئی مقدمات قائم کئے گئے تھے اور انہی مقدمات میںگرفتاری سے بچنے کے لیے نویکا کمار نے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کی تھی۔پیر کوجسٹس کرشنا مراری اور ہیما کوہلی پر مشتمل سپریم کورٹ کے ایک بنچ نے مقدمے کی سماعت کے دوران اینکرپرسن نویکا کمار کی گرفتاری سے روکنے کیلئے انتظامیہ کو نوٹس جاری کیا۔نوپور شرما نے 26مئی کو ٹائمز نائو میں پیغمبر اسلام ۖکے بارے میں توہین گستاخانہ اور آمیز تبصرہ کای جس کے بعد بھارت اور دنیا بھر میں مسلمانوں میں غم و غصے کی شدید لہر دوڑ گئی تھی اور مسلم ممالک نے بھی بھارت سے احتجاج ریکارڈ کرایاتھا۔ان سخت تنقیدوں کے بعد بی جے پی نے فوری طور پر نوپور شرما سے خود کو دور کرکے ، انہیں ترجمان کے عہدے سے ہٹا دیا تھا۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button