گرفتاریاں

بھارتی پولیس نے سوپور اورکپواڑہ میں چار افراد گرفتارکرلیے

سرینگر: غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیرمیں بھارتی پولیس نے ہفتے کے روز سوپور اور کپواڑہ میں چارافراد کو گرفتار کرلیا۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق ایک سرکاری عہدیدار نے بتایا کہ سانگری ٹاپ کے مقام پر ایک ناکے پرچیکنگ کے دوران پولیس نے موٹر سائیکل پر سوارتین افراد کو گرفتارکیا جن کی شناخت رام پورہ کے مقصود احمد لون،یامرن بمئی کے ریاض احمد ڈانگرو اور دیور لولاب کے سید احمد خان کے طورپر ہوئی ہے۔ پولیس نے ان کے موٹر سائیکل کوبھی ضبط کرلیا۔
دریں اثناء ضلع کپواڑہ میںپولیس نے گریرہچی کے مقام پر ناکہ چیکنگ کے دوران ایک اورشخص کو گرفتار کیا جس کی شناخت کلاروس کے بہران احمد طاس کے طور پر ہوئی ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button