ہمار ا بھائی بے قصور ہیں ، اے ٹی ایس نے انہیں بلا وجہ گرفتار کیا ، اہلخانہ
نئی دہلی 13 اگست (کے ایم ایس) بھارت کے انسداد دہشت گردی سکواڈ (اے ٹی ایس) کی طرف سے گرفتار کیے گئے 25 سالہ صباح الدین کے اہل خانہ نے ان پر لگائے گئے دہشت گردانہ سرگرمیوں کے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ بے قصور ہیں۔
شہری حقوق کی تنظیم رہائی منچ کے ایک وفد نے صباح الدین کے بھائیوں صلاح الدین اور نورالدین سے اعظم گڑھ کے قصبے امیلو میں ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔ انہوں نے وفد کو بتایا کہ ان کا بھائی بے قصور ہے۔
اے ٹی ایس نے دعویٰ کیا کہ صباح الدین دہشت گرد گروپ آئی ایس کے لیے کام کر رہا تھا اور بھارتی یوم آزادی کے موقع پر دھماکہ کرنے کا منصوبہ بنا رہا تھا۔ اے ٹی ایس نے یہ بھی کہا کہ وہ آر ایس ایس کے ارکان کو نشانہ بنانے کا بھی منصوبہ بنا رہا تھا۔صباح الدین کی گرفتاری کے بارے میں بات کرتے ہوئے ان کے اہل خانہ نے بتایا کہ سادہ کپڑوں میں ملبوس 12 سے 13 افراد پر مشتمل ایک ٹیم 3 اگست کی رات 9 بجے کے قریب ان کے گھر آئی،ٹیم نے صباح الدین سے پوچھ گچھ کی او گھر کی تلاشی لی۔ اسکے بعد ٹیم نے ہم کہا کہ صباح الدین کو مزید پوچھ گچھ کے لیے ساتھ لے جانا ہے اور ایک گھنٹے بعد اسے چھوڑ دیں گے۔