مقبوضہ جموں و کشمیر

سرینگر: ” کشمیر یوتھ لیگ،سٹوڈنٹس مسلم لیگ“ کا شہدائے جموں کو خراج عقیدت

سری نگر:  بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں ”کشمیر یوتھ لیگ اور سٹوڈنٹس مسلم لیگ “نے شہدائے جموں کو شاندار خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ قومیں اپنی تاریخ ، اپنے تشخص اور اسلاف کی قربانیوں سے پہنچانی جاتی ہیں۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق ” یوتھ لیگ“ کی طرف سے سرینگر میں جاری ایک بیان میں کہا گیا کہ 6نومبر 1947جیسے المناک سانحات محض ماضی کے واقعات نہیں بلکہ ہماری اجتماعی یادداشت کا حصہ ہیں۔ بیان میںکہا گیا کہ وقت کے تقاضوںکو سمجھتے ہوئے اپنی تاریخ کو محفوظ کرنا، اسکی تحقیق کرنا ، تحریر اور جدید ذرائع ابلاگ کے ذریعے آنے والی نسلوں تک پہنچانا ہماری ذمہ داری ہے ، جس قوم کے نوجوان اپنی تاریخ کی حفاظت کرنا جانتے ہیں ، دنیا کی کوئی طاقت اسکی شناخت کو مٹا نہیں سکتی۔
بیان میں کہا گیا کہ نومبر 1947کے اوائل میںجموں خطے میں تاریخ کا ایک انتہائی دردناک سانحہ پیش آیا جسے جموں قتل عام کے نام سے یاد کیا جاتاہے ، مختلف علاقوں سے مسلمانو ںکو بحفاظت پاکستان بھیجنے کے نام پر گاڑیوں میںسوار کیا گیا ، چھ نومبر کو ان قافلوںکو راستے میں روک کر بے دردی سے نشانہ بنایا گیا اور ہزاروںکی تعداد میںبے گناہ مرد ، خواتین اور بچے شہید کیے گئے۔اس واقعے نے جموں وکشمیر کی آبادی کے تناسب اور تاریخ پر گہرے نقوش چھوڑے ، چھ نومبر کو ہربرس ان شہداءکی یاد میں اورانکی قربانیوںکو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے ”یوم شہدائے“ جموں منایا جاتاتاہے۔
بیان میںشہداءکو شاندار خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا گیا کہ شہداءکی یادیں اور قربانیاں ہمیشہ دلوںمیں زندہ رہیںگی۔
دریں اثنا سٹوڈنٹس مسلم لیگ کے صدر ڈاکٹر قمر الزمان نے بھی سرینگر میںجاری ایک بیان میں شہدائے جموں کو شاندار خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ کشمیریوںکی بیش بہا قربانیاں تحریک آزادی کا ایک قیمتی اثاثہ ہیں جس کی حفاظت ہر کشمیری کا فرض ہے۔ انہوںنے کہا کہ نومبر 1947میں جموں خطے میں ایک منصوبہ بند سازش کے تحت مسلمانوں کے خون کی ہولی کھیلی گئی اور یہاں انکا تناسب کم کیا گیا ، مودی حکومت اب یہی کچھ وادی کشمیر میں بھی کر رہی ہے اوربھارتی ہندوﺅں کو یہاں لا بسا کر آبادی کا تناسب بگاڑنے کی کوشش کر رہی ہے۔
ڈاکٹر قمر الزمان نے کشمیریوں پر زور دیا کہ وہ تحریک آزادی کے خلاف بھارتی سازشوں کو ناکام بنانے کیلئے اپنی صفوں میں اتحاد و اتفاق کومزید مضبوط بنائیں۔
یاد رہے کہ مہاراجہ ہری سنگھ کی فورسز، بھارتی فوج اور ہندوتوا قوتوں نے نومبر 1947 کے پہلے ہفتے میں جموں کے مختلف علاقوں میں لاکھوں کشمیریوں کا اس وقت قتل عام کیا تھا جب وہ پاکستان کی طرف ہجرت کر رہے تھے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button