مقبوضہ جموں و کشمیر

بھارت: ڈی ایس پی نے خاتون کانسٹیبل کو آبرویزی کا نشانہ بنایا

نئی دہلی 03 دسمبر (کے ایم ایس) بھارتی ریاست راجستھان میں ایک خاتون پولیس کانسٹیبل نے کہا ہے کہ ریاست اتر پردیش میں ایک ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ آف پولیس اور گاو¿ں کے ایک سابق سرپنچ نے اسے آبرویزی کا نشانہ بنایا۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق خاتون کانسٹیبل کی شکایت پر راجستھان پولیس کے معطل ڈی ایس پی وجے شنکر شرما اور لوہاوا گاو¿ں پنچایت کے سابق سرپنچ بدری آریہ کے خلاف بوری کھیڑا تھانے میں اجتماعی عصمت دری کا مقدمہ درج کیا گیا ہے۔خاتون نے بتایا کہ راجستھان کے معطل ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ آف پولیس جے شنکر شرما اور سرپنچ بدری آریہ نے گزشتہ ماہ ریاست کے متھرا ضلع کے ورنداون میں واقع دھرم شالہ میں اس کے ساتھ عصمت دری کی۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button