مقبوضہ جموں و کشمیر

سرینگر جموں شاہراہ ٹریفک کے لیے بند ، 2ہزار سے زائد گاڑیاں پھنس گئیں

سرینگر 18 اگست (کے ایم ایس)بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں سرینگر جموںشاہراہ رام بن میں کئی مقامات پر لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے گاڑیوں کی آمدورفت کیلئے بند ہونے کے بعد شاہراہ پر 2ہزار سے زائد گاڑیاں پھنس گئی ہیں۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق شاہراہ پر رام بن کے کیفے ٹیریا، میہد اور دیگر مقامات پر شدید بارشوں کے باعث مٹی کے تودے اور بھاری پتھر گرنے کی وجہ سے شاہراہ کو گاڑیوں کی آمدورفت کے لیے بند کر دیا گیا ہے۔
حکام نے کہا کہ شاہراہ کی بندش کے باعث 2000 سے زیادہ گاڑیاں مختلف مقامات پر پھنس گئی ہیں۔انہوں نے کہا کہ شاہراہ پر سے ملبہ ہٹانے کا کام شروع کر دیا گیا ہے ۔
دریں اثناضلع اسلام آباد کے علاقے قاضی گنڈ میں بادل پھٹنے سے ایک خانہ بدوش خاندان کے عارضی خیمے اور مویشی بہہ گئے تاہم کسی جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button