مقبوضہ جموں و کشمیر

راہل گاندھی کی دلتوں اور مسلمانوں پرمظالم پر مودی حکومت پر کڑی تنقید

نئی دلی 30اگست (کے ایم ایس )
بھارت میں کانگرس کے سابق صدر راہل گاندھی نے مودی حکومت پر دلتوں اور مسلمانوں پرمسلسل مظالم پر کڑی تنقید کرتے ہوئے سوال کیا ہے کہ کیا مودی نے آئین کے آرٹیکل 15 اور 25کو بھی فروخت کردیا ہے ۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق راہل گاندھی نے ایک ٹویٹ میں مودی حکومت پر تقسیم کرواور حکمرانی کروکی پالیسی پر عمل کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے سوال کیا کہ کیا حکومت نے آئین کے آرٹیکل 15 اور 25 کو بھی فروخت کردیا ہے جن کے تحت عوام کو بنیادی آزادی حاصل ہے ۔ راہل گاندھی نے ٹویٹ میں ایک ویڈیو بھی پوسٹ کی جس میں ایک شخص کو ٹرک کے پیچھے گھسیٹتے ہوئے دیکھایاگیا ہے کچھ مسلمان نوجوان کہہ رہے ہیں کہ ہندو انتہاپسند انہیں زبردستی ‘جے شری رام’ کا نعرہ لگانے پر مجبور کررہے ہیں ۔ انہوںنے اس واقعے پر مودی حکومت پر نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا کہ مودی حکومتن نے آئین کے آرٹیکل 15 اور 25 بھی فروخت کردیا ہے ۔
دریں اثنا، کانگریس نے ایک ٹویٹ میں کہاہے کہ "بی جے پی کے نفرت انگیز نظریے نے بھارتی سماج میں نفرت مزید بڑھادی ہے ، جس کے نتیجے میں ذات پات پر مبنی مظالم میں اضافہ ہواہے”۔ بی جے پی کا نفرت انگیز نظریہ ملک کے لیے نقصان دہ ثابت ہو رہا ہے۔ایک اور ٹویٹ میں پارٹی نے کہا کہ آئین کے آرٹیکل 15 کے تحت ملک کے ہر شہری کو بلا امتیاز رہنے کی اجازت حاصل ہے ۔
واضح رہے کہ مدھیہ پردیش میںحالیہ دنوں میں مسلمانوںکو ہندو انتہاپسندوںکی طرف سے ”جے شری رام ”کا نعرہ لگانے پر مجبور کرنے اور ان پر تشدد کے کئی واقعات رونما ہوئے ہیں۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button