خصوصی رپورٹ

انسٹی ٹیوٹ آف سٹریٹجک سٹڈیز:” وائسز آن کشمیر” کے عنوان سے خصوصی رپورٹ کا اجرا

اسلام آباد23اگست (کے ایم ایس )
انسٹی ٹیوٹ آف سٹریٹجک سٹڈیز اسلام آبادمیں انڈیا سٹڈی سنٹر نے منگل کو” وائسز آن کشمیر ”کے عنوان سے ایک خصوصی رپورٹ جاری کی ہے ۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق دفتر خارجہ کے ترجمان عاصم افتخار احمد تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔ اپنے خطاب میں عاصم افتخار احمد نے کہا کہ کشمیر کا تنازعہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق حل کیا جانا چاہیے، پاکستان کشمیری عوام کو ان کا حق خودارادیت استعمال کرنے کے قابل بنانے کیلئے ہر ممکن مدد فراہم کرنے کے لیے تیار ہے۔انہوں نے کہا کہ جموں و کشمیر کے مسئلہ پر ایک سیاسی اور قومی اتفاق رائے موجود ہے جہاں ماضی اور حال کی تمام سیاسی حکومتوں نے جذبے کے ساتھ کشمیر کاز کی وکالت کی ہے۔ رپورٹ کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان کشمیریوں کی آواز ہے اور یہ رپورٹ اس آواز میں مزید اضافہ کرتی ہے۔قبل ازیں اپنے تعارفی کلمات میں انڈیا سٹڈی سنٹر کے ڈائریکٹر ڈاکٹر ارشد علی نے کہا کہ جموں و کشمیر پاکستان اور بھارت کے درمیان ایک بنیادی تصفیہ طلب تنازعہ ہے جو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے ایجنڈے پر موجود ایک دیرینہ تنازعہ ہے۔ انسٹیٹیوٹ کے ڈائریکٹر جنرل اور سفیر اعزاز احمد چوہدری نے کہا کہ رپورٹ میں دنیا بھر کی آوازیں شامل ہیں۔
چیئرمین انسٹی ٹیوٹ آف پالیسی اسٹڈیز خالد رحمان نے کہا کہ مسئلہ کشمیر بھارت کی ہٹ دھرمی اور عالمی سیاسی نظام جو طاقتوروں کی حمایت کرتا ہے، کی پیچیدگیوں کی وجہ سے آج بھی حل طلب ہے ۔ انہوں نے کہا کہ کشمیریوں کی جدوجہد ایک سیاسی اور مقامی تحریک ہے۔رپورٹ کے بارے میں اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کشمیر انسٹی ٹیوٹ آف انٹرنیشنل ریلیشنز کے چیئرمین الطاف حسین وانی نے رپورٹ اور کشمیر کاز کے لیے آواز اٹھانے میں اس کے کردار کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ یہ رپورٹ کشمیر کاز کو اجاگر کرنے کی کوششوں کا تسلسل ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button