خصوصی رپورٹ

کشمیری بی جے پی کے مذموم ایجنڈے کو آگے بڑھانے والوں کو ہرگز برداشت نہیں کریں گے، سول سائٹی

2سرینگر: بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں آزادی پسند کشمیری عوام ہندوتوا بی جے پی اورآر ایس ایس کے ایجنڈے کو آگے بڑھانے والوں کو ہرگز برداشت نہیں کریں گے ۔ غیور کشمیری تمام تر مشکلات و مصائب کے باوجود غیر قانونی بھارتی قبضے کے خلاف اپنی جدوجہد جاری رکھنے کے لیے پر عزم ہیں، ہندو توا جماعتوں کے کٹھ پتلیوں اورتحریک آزادی کے غداروں کے ہاتھ شکست کے سوا کچھ نہیں آئے گا۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق ان خیالات کا اظہار کشمیری سول سوسائٹی کے ارکان ڈاکٹر زبیر احمد، محمد فرقان، محمد اقبال شاہین اور سید حیدر حسین نے سرینگر میں اپنے میڈیا انٹرویوز میں کیا۔
انہوں نے کہا کہ بی جے پی کشمیر میں اپنے مسلم مخالف ایجنڈے کو آگے بڑھانے کے لیے اپنے ان کٹھ پتلیوں کا استعمال کر رہی ہے۔ انہیں نے کہا کہ بی جے پی حکومت کے ساتھ ہاتھ ملانے والے تحریک آزادی کے غدار ہیں اور برا انجام انکا مقدر ہے۔
انہوںنے کہا کہ کشمیر کے آزادی پسند غیور عوام بی جے پی-آر ایس ایس کے ساتھیوں کو کبھی برداشت نہیں کریں گے، یہ لوگ کشمیریوں کیلئے بدنامی کا باعث ہیں اور مقبوضہ علاقے میں ان کی کوئی جگہ نہیں ۔ سول سوسائٹی ارکان نے مزید کہا کہ بھارت کی تمام تر چیرہ دستیوں کے باوجود کشمیریوں کے حوصلے بلند ہیں اور وہ غیر قانونی بھارتی تسلط سے آزادی کی جدوجہد کو اسکے منطقی انجام تک پہنچانے کیلئے پرپرعزم ہیں۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button