مقبوضہ جموں و کشمیر

سرینگر: دارالخیر میر واعظ منزل کاآتشزدگی کے واقعے میں گھروں کی تباہی پر اظہار افسوس

سرینگر: بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں دارالخیر میر واعظ منزل سرینگر نے شہرکے علاقے چھتہ بل میں آتشزدگی کے ایک ہولناک واقعے میں تین رہائشی مکانات اور لاکھوں روپے مالیت کے سامان کی تباہی پر انتہائی دکھ او ر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ کشمیر میڈیاسروس کے مطابق دارالخیر نے تنظیم کے سرپرست میر واعظ عمر فاروق کی طرف سے متاثرہ خاندانوں کے ساتھ ہمدردی اور یکجہتی کا بھر پور اظہار کیا ۔
مفتی غلام رسول سامو ن کی قیادت میں دارالخیر میرواعظ منزل کا ایک وفد چھتہ بل گیا اور متاثرہ خاندانوں میں چاول ، آٹا،کمبل اور دیگر سامان تقسیم کیا ۔ تنظیم نے اپنے بیا ن میںصاحب ثروت افراد سے بھی اپیل کہ وہ متاثرین کی ہر ممکن امداد کو یقینی بنائیں۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button