مقبوضہ جموں و کشمیر

حرمین الشریفین کی طرف سے راجہ سنگھ کے گستاخانہ بیان کی شدید مذمت

WhatsApp Image 2022-08-24 at 7.10.18 PMاسلام آباد 24 اگست (کے ایم ایس)
حرمین شریفین نے بھارت کی حکمران جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی کے ایک رکن راجہ سنگھ کی طرف سے توہین رسالت کی شدید مذمت کی ہے اور بین الاقوامی تنظیموں سے اسلاموفوبیا کو پھیلنے سے روکنے اور مذہبی ہم آہنگی کو فروغ دینے کے لیے موثر اقدامات کرنے کی اپیل کی ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق نیوز پبلیکیشن حرمین شریفین نے ایک بیان میں حیدرآباد کے حلقے گوشہ محل سے بھارت کی حکمران جماعت بی جے پی کے رکن اسمبلی راجہ سنگھ کی طرف سے پیغمبر اسلام ۖسے متعلق گستاخانہ بیان کی شدیدمذمت کی ہے۔ حرمین شریفین نے بین الاقوامی تنظیموں سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ایسے عناصر کو روکیں جو فرقہ وارانہ کشیدگی پیدا کرتے ہیں اور اسلامو فوبیا کے پھیلا ئوکو روکنے اور مذہبی ہم آہنگی کو فروغ دینے کے لیے اقدامات کریں۔
واضح رہے کہ حیدرآباد پولیس نے منگل کو ایک ویڈیو میں پیغمبر اسلام ۖ کی شان میں گستاخی کے خلاف درج مقدمے میں راجہ سنگھ کو گرفتار کیا تھا ۔ تاہم نامپلی کورٹ نے راجہ سنگھ کو ضمانت پر رہا کر دیا ہے ۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button