APHC

مقبوضہ کشمیر :غیر قانونی طورپر نظربند حریت رہنماء کی والدہ وفات پاگئیں

سرینگر 29دسمبر (کے ایم ایس)
غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں جیل میں غیر قانونی طورپر نظربند حریت رہنما عبدالصمد انقلابی کی والدہ آج ضلع بانڈی پورہ کے علاقے حاجن میں وفات پاگئی ہیں۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق وہ کافی عرصے سے علیل تھیں۔عبدالصمد انقلابی دیگر حریت رہنمائوں کی طرح جیل میں غیر قانونی طورپر نظربند ہیں ۔ انکی والدہ اپنے بیٹے سے ملاقات کی آخری خواہش دل میں لئے اس دنیا سے کوچ کر گئی ہیں کیونکہ قابض انتظامیہ نے انہیں اپنے بیٹے سے ملاقات کی اجازت نہیں دی تھی۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button