بھارت
بلقیس بانو کیس پر 134سابق آئی اے ایس افسران کا بھارتی چیف جسٹس کے نام خط
نئی دہلی28اگست(کے ایم ایس) انڈین ایڈمنسٹریٹو سروس(آئی اے ایس) کے تقریباً 134سابق افسران نے بھارت کے نئے چیف جسٹس ادے امیش للت کے نام ایک کھلا خط لکھا ہے جس میں ان سے ریاست گجرات میں 2002کے مسلم کش فسادات کے دوران 14 افراد کے قتل اور بلقیس بانو کی اجتماعی عصمت دری میں ملوث11 مجرموں کی رہا ئی کے گجرات حکومت کے حکم کو منسوخ کرنے کا مطالبہ کیاگیا ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق کانسٹی ٹیوشنل کنڈکٹ گروپ (سی سی جی) کی طرف سے سات صفحات پر مشتمل خط میں کہا گیا ہے کہ ممبران خاص طور پر اس بات پر حیران ہیں جس میں سپریم کورٹ نے ایک مجرم کی طرف سے معافی کی درخواست پر گجرات حکومت کو 1992کی پالیسی کے مطابق نہ کہ موجودہ پالیسی کے مطابق فوری طور پرفیصلہ کرنے کے لئے کہا گیاتھا۔