اتراکھنڈ:ہندوتوا غنڈوں نے مسلمانوں کی دکانوں میں توڑ پھوڑ کی
چھتیس گڑھ میں ایک شخص قتل، دھماکے میں زخمی ہونے والے ٹی بی پی کے دو اہلکار چل بسے
دہرادون:بھارتی ریاست اتراکھنڈ میں ہندوتوا غنڈوںنے مسلمانوں کی دکانوں میں توڑ پھوڑ کی۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق ہندو تو ا غنڈوں نے ایک مسلمان نوجوان سلمان پر الزام لگایا کہ وہ ایک ہندو لڑکی کو بھگا کر لے گیا ۔ بعد ازاں وہ مسلمانوں کی دکانوں پر پر حملہ آور ہوئے اور ان میں توڑ پھوڑ کی۔غنڈوں نے کیرتی نگر علاقے میں مسلمانوں کی دکانوں کو توڑ پھوڑ کا نشانہ بنایا۔انہوںنے مسلمانوں کے خلاف نعرے بھی لگائے۔۔
دریں اثنا، پولیس نے سلمان کو گرفتار کرکے اسکے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔
دریں اثنا ریاست چھتیس گڑھ کے ضلع بیجاپور میں نامعلوم مسلح افرادنے 35 سالہ دنیش پجاری کو پولیس مخبر ہونے کے شبے میں قتل کردیا۔ پولیس کو جائے وقوعہ سے نکسل علیحدگی پسندوں کی طرف سے چھوڑا گیا ایک پمفلٹ بھی ملا ہے جس میںدنیش پر پولیس کا مخبر ہونے کا الزام لگایا گیا ہے ۔
دریں اثناچھتیس گڑھ کے ضلع نرائن پور میں 19 اکتوبر کو ایک دھماکے میں زخمی ہونے والے تبتین بارڈر پولیس ( ٹی بی پی) کے دو اہلکار زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہلاک ہو گئے ہیں۔