بھارت

آسام : حملہ آور کا دورانِ نمازامام پر چاقو سے حملہ

گوہاٹی:
بھارتی ریاست آسام کے ضلع تینسوکیاکی ایک مسجد میں نماز فجر کی امامت کرنے والے امام کو چاقوسے حملہ کر کے قتل کردیاگیاہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق ضلع کے علاقے مکو کالا باری کی ایک مسجد میں55سالہ امام مولانا تہذیب الاسلام کو دوران نماز حملہ آور چاقوکے متعد د وار کرکے شدید زخمی کرنے کے بعد فرار ہو گیا۔امام صاحب موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے ۔ ایک نمازی نے حملہ آوروکو روکنے کی کوشش کی تاہم وہ فرار ہوگیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پولیس نے حملہ آور کی شناخت 42 سالہ مقامی محمد ابراہیم احمد کے طور پر کی ہے اور اسے گرفتار کرلیاگیا ہے اور اس سے تفتیش جاری ہے ۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button