جموں: خطے پیر پنجال میں آپریشن تیز کرنے کیلئے بھارتی فورسز کے اضافی دستے تعینات
جموں :بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں کے خطے پیر پنجال میں آپریشن کو تیز کرنے کیلئے فوج اور پیرا ملٹری کے اضافی دستے تعینات کیے گئے ہیں۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق راجوری، پونچھ، ادھم پور، ڈوڈہ، کٹھوعہ اور سانبہ اضلاع میں فورسز کی دس سے زائد بٹالین جبکہ سپیشل فورسز کے 5سو سے زائد اہلکار تعینات کیے گئے ہیں۔ اس اقدام کا مقصد آزادی پسند کشمیریوں کو ڈرانا دھمکانا اور ان پر تحریک آزاد ی کا ساتھ نہ دینے کیلئے دباﺅ ڈالنا ہے ۔ فورسز کو نئی بکتر بند گاڑیاں بھی فراہم کی گئی ہیں۔
بھارتی فورسز کے آپریشن کی وجہ سے ان اضلاع کے رہائشیوں کا جینا دوبھر ہو چکا ہے۔ قابض بھارتی اہلکار نوجوانوں کو بڑے پیمانے پر گرفتار اور ہراساںکر رہے ہیں۔ بھارتی فوجی گھروں میں گھس کر خواتین اور بچوں سمیت مکینوںکو ہراساں اور قیمتی گھریلو اشیاءکی توڑ پھوڑ کرتے ہیں۔
بھارتی فوجی کی اعلیٰ قیادت نے حال ہی میں ایک اہم اجلاس کے دوران جموں خطے کی صورتحال کا تفصیلی جائیزہ لیا۔ اجلاس کے دوران فورسز اہلکاروں کو ہدایت کی گئی کہ وہ آزادی کی جدوجہد کی حمایت کرنے والوں کے خلاف اپنا کریک ڈاﺅن تیز کریں