بیانات

مسلمانوں کو دوسرے درجہ کا شہری بنانے کی سازش کی جارہی ہے: سماج وادی پارٹی

لکھنو 30اگست (کے ایم ایس )
بھارت میں سماج ودای پارٹی کے رکن پارلیمنٹ ڈاکٹر ایس ٹی حسن نے ریاست اتر پردیش کے ضلع مراد آباد میں گھر میں باجماعت نماز کی ادائیگی پر 26مسلمانوں کے خلاف مقدمے کے اندراج کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ بھارت میں مسلمانوں کو دوسرے درجہ کا شہری بنانے کی سازش کی جارہی ہے ۔
ڈاکٹر ایس ٹی حسن نے ایک میڈیا انٹرویو میں کہا کہ بھارت میں مسلمانوں کو دوسرے درجے کا شہری بنانے کی سازش کی جارہی ہے ۔ تاہم انہوں نے کہاکہ اس سازش میں ملوث لوگوں کو یہ بات یاد رکھنی چاہیے کہ یہ ملک کسی کی جاگیر نہیں ہے۔ بھارت تمام ہندوستانیوں کا ہے، اور اس ملک کے شہری ہونے کی حیثیت سے مسلمانوںکو بھی یکساں حقوق حاصل ہیں۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز ضلع مراد آباد کے گائوں دولہے پور میں ایک گھر میں باجماعت نماز ادا کرنے پر 26مسلمانوں کے خلاف مقدمہ درج کیاگیا تھا ۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button