مودی حکومت اپنے کارپوریٹ دوستوں کو فائدہ پہنچانے کیلئے مذمو م اقدامات کرر ہی ہے،محبوبہ مفتی
سرینگر 18اکتوبر (کے ایم ایس)
غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کی سربراہ محبوبہ مفتی نے کہا ہے کہ مودی کی حکمران بھارتیہ جنتا پارٹی مقبوضہ کشمیر میں اپنے کارپوریٹ دوستوں کو فائدہ پہنچانے کیلئے مذموم اقدامات کر رہی ہے جن سے مقبوضہ علاقے کی معیشت اور تاجروں کی بھاری نقصانات کا سامنا ہے ۔
محبوبہ مفتی نے ایک ٹویٹ میں کہاکہ "جموں مخالف پالیسیاں جو دارلحکومت کی منتقلی کو ختم کرنے کے ساتھ شروع ہوئی تھیں،اب جموں میں کاروباری برادری کو ایک اور دھچکا لگا ہے”۔ مقامی معیشت اور تاجروں کونقصان پہنچا کر بی جے پی سرکاری اپنے کارپوریٹ دوستوں کو فائدہ پہنچانے کیلئے مذمو م اقدامات کررہی ہے۔وہ جموں کے تاجروں کے بیانات پر ردعمل ظاہر کررہی تھی جنہوں نے شکایت کی تھی کہ مقبوضہ علاقے میں ریلائنس اسٹورز کا کھلنا مقامی کاروبار کے لیے مہلک ثابت ہوگا۔
واضح ر ہے کہ ریلائنس اسٹورز ریلائنس انڈسٹریز لمیٹڈ کی زیر ملکیت ہیں جو کہ بھارت کی ایک ملٹی نیشنل کمپنی ہے، جس کا صدر دفتر ممبئی میں ہے۔ بزنس ٹائیکون دھیرو بھائی امبانی آئی ٹی کی کمپنی ریلائنس کے پاس جو توانائی، پیٹرو کیمیکل، قدرتی گیس، ٹیلی کمیونیکیشنز، ماس میڈیا، اور ٹیکسٹائل سمیت مختلف شعبوں میں کاروبار کر رہی ہے ۔