مقبوضہ جموں و کشمیر

قائد حریت سیدعلی گیلانی کو خراج عقیدت پیش کرنے کا سلسلہ جاری

سرینگر 30 اگست (کے ایم ایس)
غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیرمیں قائد حریت سیدعلی گیلانی کو یکم ستمبر بروز جمعرات کو انکی شہادت کی پہلی برسی کے موقع پر کنٹرول لائن کے دونوں اطراف اور دنیا بھر سے شاندار خراج عقیدت پیش کیا جارہا ہے ۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق کل جماعتی حریت کانفرنس کے وائس چیئرمین غلام احمد گلزار اور جنرل سیکرٹری مولوی بشیر احمد عرفانی، تحریک حریت جموں و کشمیر، جموں و کشمیر پیپلز لیگ، جموں و کشمیر مسلم لیگ ،خواجہ فردوس، محمد یوسف نقاش، توحید الوحید بٹ اور دیگر حریت رہنمائوں اور تنظیموں نے سرینگرسے جاری اپنے بیانات میں کہاہے کہ سید علی گیلانی ایک مشن کا نام ہے اور کشمیری عوام اس مشن کو اسکے منطقی انجام تک پہنچا کر دم لیں گے ۔ حریت رہنمائوں نے کہا کہ سیدعلی گیلانی کی زندگی کا واحد مقصد اپنے مادر وطن کی بھارت کے غیر قانونی تسلط سے آزادی تھا ۔انہوں نے جمعرات کومکمل ہڑتال اورحیدر پورہ سرینگر کی طرف مارچ کی کال کا اعادہ کیا۔کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد کشمیر شاخ کے رہنمائوں محمد فاروق رحمانی، الطاف حسین وانی، شیخ عبدالمتین، شمیم شال، شیخ یعقوب، زاہد اشرف، امتیاز وانی، ایڈووکیٹ پرویز احمد، حاجی محمد سلطان بٹ، قاضی عمران اور دیگر نے اپنے بیانات میں سیدعلی گیلانی کی جدوجہد آزادی کشمیر کیلئے گرانقدر خدمات کو اجاگر کرتے ہوئے کہاکہ قائد حریت کے ادھورے مشن کو ہر قیمت پر اسکے منطقی انجام تک جاری رکھا جائے گا ۔ ان کا کہنا تھا کہ سیدعلی گیلانی ایک قدآور شخصیت تھے جنہوں نے اپنی تمام زندگی کشمیریوں کے حق خودارادیت کے حصول کی جائز جدوجہد میں صرف کی ۔ حریت رہنمائوں نے تنازعہ کشمیر کے پرامن حل کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ اب وقت آگیا ہے کہ بھارت اپنی جابرانہ پالیسیوں کو ترک کرتے ہوئے دیرینہ تنازعہ کشمیر کے پرامن حل کیلئے سازگار ماحول قائم کرے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button