مقبوضہ جموں و کشمیر
ضلع بانڈی پورہ سے نامعلوم شخص کی لاش برآمد
سرینگر19مارچ(کے ایم ایس)بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے ایک نامعلوم شخص کی لاش برآمدہوئی ہے۔
لاش ضلع کے علاقے اندرکوٹ میں ایک نالے سے ملی۔ مقامی لوگوں نے لاش دیکر کو پولیس کو مطلع کیا ۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کو لاش کو طبی وقانونی کارروائی کیلئے ہسپتال منتقل کیا۔ ایک پولیس افسر نے لاش ملنے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ اس حوالے سے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔