بھارت

تلنگانہ ہائی کورٹ :شاتم رسول ۖراجہ سنگھ کے خلاف مقدمے کی سماعت 4ہفتے کیلئے ملتوی

9158370d-f53d-4458-a182-4c7f99376ec7حیدرآباد07 ستمبر (کے ایم ایس)
تلنگانہ ہائی کورٹ نے توہین رسالت کے مرتکب بھارتی ریاست تلنگانہ کے دارالحکومت حیدرآباد سے بی جے پی کے رکن اسمبلی راجہ سنگھ کے خلاف مقدمہ کی سماعت چار ہفتوں کیلئے ملتوی کر دی ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس راجہ سنگھ نے گزشتہ ماہ ایک ویڈیو پیغام میں نبی آخر الزمان حضرت محمد ۖ سے متعلق گستاخی کی تھی ۔ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد حیدرآباد میں بڑے پیمانے پر احتجاجی مظاہرے کئے گئے تھے اورکئی پولیس اسٹیشنوں میں اس کے خلاف مقدمات درج کرائے گئے تھے اور بی جے پی لیڈر کو گرفتار کر لیاتھا۔ جسٹس شمیم اختر اور جسٹس ای وی وینوگوپال پر مشتمل ہائی کورٹ کے ایک ڈویژن بنچ نے راجہ سنگھ کی اہلیہ کی طرف سے اس کی رہائی کیلئے دائر عرضداشت کی سماعت کی ۔مقدمے کی سماعت کے دوران ہائی کوٹ نے پولیس کو نوٹس جاری کرتے ہوئے چار ہفتوں میں اپنا جواب دائر کرنے کی ہدایت کی ۔راجہ سنگھ چیرلاپلی سنٹرل جیل میں قید ہے ۔
واضح رہے کہ اس سے قبل بی جے پی کی ترجمان نوپور شرما نے بھی ایک ٹی وی پروگرام میں پیغمبر اسلام حضرت محمد ۖ کی شان میں گستاخی کی تھی جس کے بعد بھارت بھر میں زبردست مظاہروں کا سلسلہ شروع ہو گیاتھا۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button