بھارت

اترپردیش: سکول کے کچن سے بڑی مقدار میں شراب برآمد

لکھنو21 اکتوبر (کے ایم ایس) بھارتی ریاست اتر پردیش کے ضلع کشی نگر کے ایک گاﺅں موہن بسڈیلا کے ایک پرائمری سکول کے کچن سے بڑی مقدار میں شراب برآمد ہوئی ہے۔
کچن میں شراب پائے جانے کے سنسنی خیز واقعے کے بعد بنیادی تعلیمی افسر (بی ایس اے) نے سکول پرنسپل کو معطل کر دیا ہے۔سکول کے کچن سے 52کارٹن انگریزی شراب برآمد ہوئی ہے۔ پرائمری سکول کے بچوں نے بدھ کی دوپہر سکول کے کچن کو تالا لگادیکھا جس پر انہوں نے کھڑکی سے جب اندرجھانکا تو وہاں کوئی چیز رکھی ہوئی پائی جسکی انہوں نے انتظامیہ کو اطلاع دی۔بعدازاں محکمہ ایکسائز کے افسر پولیس کی ایک ٹیم کیساتھ موقع پرپہنچے اور کچن سے بھاری مقدار میں شراب برآمد کر لی

متعلقہ مواد

Leave a Reply

Back to top button
%d