مقبوضہ جموں و کشمیر

بنگلور یونیورسٹی میں مندر کی تعمیر کے خلاف طلبہ کا احتجاج

بنگلورو09ستمبر (کے ایم ایس)
بھارتی ریاست کرناٹک میں بنگلور یونیورسٹی کے طلباء نے بی جے پی حکومت کی جانب سے یونیورسٹی کیمپس کے احاطے میں ہندودیوتا گنیش کے مندر کی تعمیر کی اجازت دینے پر زبردست احتجاجی مظاہرہ کیا۔
یونیورسٹی کیمپس میں مندر کی تعمیر کی اجازت دینے کے خلاف طلباء گزشتہ تین روز سے احتجاج کر رہے ہیں۔یونیورسٹی حکام کی جانب سے احتجاج کرنے والے طلبا کے خلاف پولیس میں شکایت درج کرائے جانے کے بعد صورتحال سنگین ہو گئی ہے ۔بنگلورو یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر جیاکارا شیٹی نے کہا ہے کہ مندر کی تعمیر کا فیصلہ ان کے دور میں نہیں کیا گیا۔یہ فیصلہ پہلے کیا گیا تھا اور اب صرف مندرکی تعمیرکا کام شروع ہوا ہے۔انہوں نے کہا کہ طلبا مندر کی تعمیر کے خلاف احتجاج نہیں کر سکتے۔انہوں نے طلباء کے احتجاج میں شدت کے باعث مندر کی تعمیرکا کام روکنے کی ہدایت کی تھی۔ پوسٹ گریجویشن اینڈ ریسرچ اسٹوڈنٹس فیڈریشن سمیت طلبا تنظیموں نے یونیورسٹی حکام کو خبردار کیا ہے کہ اگر انہوں نے مندر کی تعمیر جاری رکھی تو وہ ان کے خلاف پولیس میں شکایت درج کرائیں گے۔ احتجاج میں شامل طلبا کا کہنا ہے کہ انتظامیہ یونیورسٹی کیمپس کوزعفرانی رنگ میں رنگنے کے بی جے پی کے ایجنڈے پر عمل پیرا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ یونیورسٹی گرانٹس کمیشن کے قواعد و ضوابط اور قانون کے تحت مندر،گرجا گھر اور مسجد جیسی مذہبی عبادت گاہوں کی تعمیر کی اجازت نہیں ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ کیمپس میں مندر تعمیر نہیں ہونے دینگے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button