مقبوضہ جموں و کشمیر

عالمی برادری ریاستی دہشتگردی میں ملوث عناصر کو کٹہرے میں لائے:وزیرخارجہ

bilawal-696x367

اسلام آباد 09ستمبر (کے ایم ایس)
وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے عالمی برادری پر زور دیا ہے کہ انسانیت کے خلاف ریاستی دہشتگردی میں ملوث عناصر کو کٹہرے میں لایا جائے۔
بلاول بھٹو نے یواین گلوبل کانگریس آف وکٹمز آف ٹیررازم کے موضوع پر اعلی سطح کے وزارتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں دہشتگردی اور حق خود ارادیت کی جائز جدوجہد کے درمیان فرق کرنا ہو گا۔وزیر خارجہ نے کہا کہ ہمیں ریاستی دہشتگری خصوصا غیر ملکی قبضے اور انسداد دہشتگردی کی کارروائیوں کے نام پر قابض افواج کی طرف سے مقبوضہ علاقوں کے لوگوں پر طاقت کے ظالمانہ استعمال کو روکنا ہو گا۔انہوں نے کہا کہ حالیہ دو دہائیوں کے دوران پاکستان بدترین دہشتگردی کا نشانہ بنا رہا۔ اس کے نتیجے میںاسی ہزار افراد شہید اور ملکی معیشت کو ایک سو پچاس ارب ڈالر سے زائد کا نقصان ہوا۔بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ہمیں دہشتگردی کی ایک متفقہ تعریف وضع کرنا ہوگی اور نئے اورابھرتے خطرات کا مقابلہ کرنا ہو گا۔وزیر خارجہ نے بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر اور فلسطین کے عوام کو خراج تحسین پیش کیا جنہیں بدترین ریاستی دہشتگردی کا سامنا ہے ۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button