مقبوضہ جموں کشمیر کو دفعہ 370کی منسوخی سے سخت نقصان پہنچا، غلام نبی آزاد
جموں 10 ستمبر (کے ایم ایس)بھارت کے غیرقانونی طور پر زیر قبضہ جمو ں و کشمیرمیں کانگریس کے سابق رہنما غلام نبی آزاد نے کہا ہے کہ مقبوضہ علاقے کے عوام کو دفعہ 370 کی منسوخی سے ناقابل تلافی نقصان پہنچا ہے۔
غلام نبی آزاد نے جموں کے علاقے دربشالہ کشتواڑ میں ایک عوامی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بھارتیہ جنتاپارٹی کی حکومت نے جموں وکشمیر کے ٹکڑے کرکے سے نئی دلی کے زیر انتظام دو علاقوں میں تقسیم کیا جس وجہ سے کشمیریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مغل بادشاہوں کا دور ہو یا انگریزوں کا زمانہ جموں و کشمیر ہمیشہ سے ہی ریاست تھی تاہم نریندر مودری کی حکومت نے اسے دو حصوں میں تقسیم کرکے اس کا درجہ گھٹا دیاجو انتہائی افسوسناک ہے۔غلام نبی آزاد حال ہی کانگریس سے الگ ہو گئے ۔ ذرائع ابلاغ کی اطلاعات کے مطابق وہ اپنی ایک نئی پارٹی قائم کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔