مقبوضہ جموں و کشمیر

مقبوضہ جموں وکشمیر: محاصرے اور تلاشی کی پر تشدد کارروائیوں کا سلسلہ جاری

doda search

جموں،:بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں بھارتی فوجیوں کیطرف سے ڈوڈہ، ریاسی، راجوری اور کٹھوعہ اضلاع میں محاصرے اور تلاشی کی پر تشدد کارروائیوںکا سلسلہ جاری ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی فوجیوں، پیرا ملٹری اور پولیس اہلکاروں کاضلع ڈوڈہ کے گنڈوہ، چترگلہ اور دیگر پہاڑی علاقوں میں آپریشن مسلسل جاری ہے۔ ضلع ریاسی میں تیراتھ کے جنگلاتی علاقوں اور ضلع راجوری کی تحصیل کالاکوٹ کے آس پاس کے جنگلات میں بھی بھارتی فوج نے آپریشن تیز کر دیا ہے۔
ضلع کٹھوعہ کے ہیرا نگر سیکٹر کے کچھ علاقوں میں بھی تلاشی کی کارروائی جاری ہے۔قابض بھارتی فورسز کی طرف سے ان اضلاع میں تلاشی آپریشن گزشتہ چند روز سے جاری ہے، اب تک سو سے زائد افراد کو گرفتار کیاجا چکا ہے ۔ بھارتی فورسز اہلکار آپریشن کے دوران گھروںمیں گھس کر خواتین اور بچوں سمیت مکینوںکو ہراساں اور قیمتی گھریلو اشیاءکی توڑ پھوڑ کرتے ہیں۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button