بھارتی وزارت داخلہ نے جعلی مقابلے کی تحقیقات کرنیوالے آئی پی ایس افسر کو ملازمت سے برطرف کردیا
نئی دلی14 ستمبر (کے ایم ایس)
بھارتی وزارت داخلہ نے ریاست گجرات میں 2004میں عشرت جہاں کے جعلی مقابلے میں قتل کی تحقیقات کیلئے قائم کی جانیوالی خصوصی تحقیقاتی ٹیم کے رکن سینئر پولیس افسر ستیش چندر ورما کوانکی ریٹائرمنٹ سے ایک ماہ قبل 30اگست کو برطرف کر دیا ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق ستیش ورما بھارتی نے وزارت داخلہ کے اس حکم کے خلاف سپریم کورٹ سے رجوع کیا ہے ۔ اس سے قبل انہوں نے وزارت داخلہ کے اپنی برطرفی کے احکامات کو ہائی کورٹ میں چیلنج کیاتھا ۔ دلی ہائی کورٹ نے ورما کی درخواست پر سماعت کرتے ہوئے وزارت داخلہ کو ہدایت دی کہ برطرفی کے حکم کو 19 ستمبر تک نافذ نہ کیا جائے تاکہ 1986بیچ کے گجرات کیڈر کے انڈین پولیس سروس(آئی پی ایس) کے افسر راحت پانے کیلئے کسی بھی ہائی کورٹ میں جاسکیں۔ اگرستیش ورما کی ملازمت سے برطرفی کے حکم پر عمل درآمد کی صورت میں انہیں پنشن اور دیگر فوائد نہیں ملیں گے۔
واضح رہے کہ آئی پی ایس افسر ستیش چندر ورما نے 2010 میںاپریل سے اکتوبر تک 15جون 2004کو گجرات کے شہر احمد آباد میں مہاراشٹر کی ایک 19سالہ مسلم طالبہ اور3دیگر افراد کے پولیس کے جعلی مقابلے میں قتل کی تحقیقات کی تھی اور ان کی رپورٹ کی بنیاد پر ایک خصوصی تحقیقاتی ٹیم نے عشرت جہاں کے جعلی مقابلے میں قتل کی تصدیق کی تھی ۔