بھارت

بی جے پی نے بنگال میں ہنگامہ آرائی کیلئے دوسری ریاستوں سے غنڈے لائے: ممتا بنرجی

کولکتہ15 ستمبر (کے ایم ایس)بھارتی ریاست مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے کہا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی)نے ریاستی سیکرٹریٹ تک مارچ کے دوران ہنگامہ کرنے کے لیے دوسری ریاستوں سے غنڈے لائے۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق ممتا بنرجی نے کہا کہ قانون ان لوگوں کے خلاف اپنا راستہ اختیار کرے گا جو ریاست میں پریشانی پیدا کرنے اور پولیس کی گاڑیوں کو آگ لگانے کے ذمہ دار ہیں۔بی جے پی اس ہنگامہ آرائی میں حصہ لینے کے لیے دیگر ریاستوں سے لوگوں کو ٹرینوں کے ذریعے لائی تھی جنہوںنے اینٹوں چلائیں اور خام بم پھینکے جسکے باعث متعدد پولیس اہلکار زخمی ہوئے۔ انہوں نے کہا بی جے پی نے یہ سب کشیدگی پیدا کرنے اور ریاست میں امن کی فضا کو غیر مستحکم کرنے کے لیے کیا۔ ممتا بنر جی کہا کہ پولیس اس پر قابو پانے کے لیے فائرنگ کا سہارا لے سکتی تھی لیکن اس نے ایسا نہیں کیا۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button