اترپردیش : ہندو مہا سبھا کا بدایوں کی شمسی جامع مسجد کی جگہ مندر ہونے کا دعویٰ
لکھنو16ستمبر( کے ایم ایس)بھارتی ریاست اتر پردیش میں ہندو دہشت گردتنظیم ” ہندو مہا سبھا “ نے بدایوںشہر کی شمسی جامع مسجد کی جگہ پر نیل کنٹھ مہا دیو مندر ہونے کا دعویٰ کرتے ہوئے اس حوالے سے سول کورٹ میں درخواست دائر کر دی ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق عدالت نے شمسی جامع مسجد کی انتظامیہ کمیٹی ، یو پی سنٹرل وقف بورڈ اور محکمہ آثار قدیمہ کو نوتس جاری کرتے ہوئے اپنا اپنا موقف پیش کرنے کی ہدایت کی ہے۔ہندو مہا سبھ کے وکلاءنے عدالت کو بتایا کہ جس جگہ یہ مسجد موجود ہے وہاں پہلے کنٹھ مہادیو مندر مندر موجود تھا۔ انہوںنے دعویٰ کیا کہ تاریخی کتب میں بھی اس مسجد کی جگہ نیل کنٹھ مندر ہونے کا ذکر موجود ہے۔ مسجد فریق کے وکیل اسرار احمد نے دلیل دی کہ اس مقام پر مندر کا کوئی وجود ہی ہے۔ انہوں نے اعتراض داخل کر دیا کہ یہ معاملہ دائر کرنے کے لائق ہی نہیں ہے۔انہوںنے مزید کہا کہ تاریخ میں اس بات کا ذکر موجود ہے کہ یہ مسجدکئی بار دوبارہ تعمیر کی گئی ہے لیکن وہاں پر مندر کاکبھی بھی کوئی وجود نہیں تھا۔ معاملے کی اگلی سماعت چار اکتوبر کو ہو گی۔