بھارت

بالا دستی کے مذموم بھارتی منصوبے جاری، مودی نے طیارہ بردار بحری جہاز کا افتتاح کیا

کوچی02 ستمبر (کے ایم ایس)خطے میں بالا دستی کے مذموم بھارتی منصوبوں کا سلسلہ جاری ہے ۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے آج (جمعہ ) ریاست کیرالہ کے ساحلی شہر کوچی میں ملک کے مقامی طور پر تیار کردہ پہلے طیارہ بردار بحری جہاز آئی این ایس وکرانت کا افتتاح کیا۔
بھارتی وزیر اعظم نے Cochin Shipyard Limitedمیں منعقدہ ایک تقریب میں2سو ارب روپے کی لاگت سے تعمیر ہونے والے آئی این ایس وکرانت کا افتتاح کیا۔
وکرانت کے افتتاح ساتھ ہی بھارت ان ممالک کے منتخب گروپ میں شامل ہو گیا جن کے پاس طیارہ بردار بحری جہاز کو مقامی طور پر ڈیزائن کرنے اور بنانے کی خاص صلاحیت ہے۔
تقریب میں وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ، بحریہ کے سربراہ ایڈمرل آر ہری کمار اور بحریہ اور کوشین شپ یارڈ لمیٹڈ (سی ایس ایل) کے اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔بحری جہاز جدید ترین خصوصیات سے لیس ہے۔
دریں اثنا، آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین (اے آئی ایم آئی ایم) کے صدر اسد الدین اویسی نے سوال کیا ہے کہ کیا نریندر مودی میں چین کے بارے میں بات کرنے کی ہمت ہےجس نے بھارتی علاقے کے 10 دیہات پر قبضہ کر رکھا ہے۔انہوں نے کہا کہ مجھے امید ہے کہ آئی این ایس وکرانت مودی کو چین کے بارے میں بولنے کی ہمت دے گا۔ امید ہے کہ آئی این ایس انہیں اتنی طاقت دے گا کہ وہ پارلیمنٹ میں چین کا نام لے لیں گے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button