پاکستان

وزیر اعظم قوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب میں جموں و کشمیر پر پاکستان کا موقف پیش کریں گے

shahbazاسلام آباد18 ستمبر (کے ایم ایس) وزیراعظم محمد شہباز شریف اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 77ویں اجلاس میں شرکت کرینگے۔وزیر اعظم تنازعہ جموں و کشمیر سمیت تمام علاقائی و بین الاقوامی مسائل کے حوالے سے پاکستان کا موقف اور نقطہ نظر پیش کریں گے۔جنرل اسمبلی کا 77ویں اجلاس 19تا 23ستمبر نیویارک میں منعقد ہو رہا ہے۔
دفتر خارجہ کی طرف سے جاری تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم کے ساتھ وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری سمیت کابینہ کے دیگر اراکین اور اعلیٰ حکام بھی وفد میں شامل ہونگے۔ وزیر اعظم 23ستمبر کو جنرل اسمبلی سے خطاب کرینگے۔اپنے خطاب میں وزیر اعظم حالیہ موسمیاتی تبدیلی کے باعث ملک میں تباہ کن سیلاب سے پیداہونے والی صورتحال سے بھی عالمی برادری کو آگاہ کریں گے۔ وزیر اعظم موسمیاتی تبدیلی سے درپیش شدید خطرات کے حوالہ سے اپنی تجاویز بھی پیش کرینگے۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button