مقبوضہ جموں و کشمیر

مقبوضہ کشمیر:مودی حکومت پولیس کو248 کروڑ روپے کے جدید ترین ہتھیاروں سے لیس کر ے گی

نئی دلی 18ستمبر( کے ایم ایس) نریندر مودی کی فسطائی بھارتی حکومت بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموںوکشمیر میں پولیس کو آزاد ی پسند کشمیریوں کے خلاف کارروائیوں میں تیزی لانے کیلئے 248 کروڑ روپے کے جدید ہتھیار وں سے لیس کرے گی۔
بھارتی ذرائع ابلاغ کی اطلاعات میں کہا گیا کہ جموں وکشمیر پولیس نے جدید ہتھیاروں کی فراہمی کے حوالے سے کچھ عرضہ قبل بھارتی وزارت داخلہ کو ایک تجویز بھیجی تھی۔ اس سلسلے میں کل 19 ستمبر بروز پیر وزارت داخلہ کا ایک اہم اجلاس ہوگا جس میں جموں وکشمیر پولیس کے ڈائریکٹر جنرل دلباغ سنگھ اور وزارت داخلہ کے افسر شامل ہوں گے۔ اجلاس میں جموں وکشمیر پولیس کو تقریباً 248 کروڑ روپے کے نئے ہتھیار خریدنے کی منظوری مل سکتی ہے۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button