کشمیری طلباء کو ہندو بھجن گانے پر مجبور کرنے سے مودی کا ہندوتواا یجنڈا بے نقاب ہو گیا ہے ، محبوبہ مفتی
سرینگر19ستمبر(کے ایم ایس)
غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کی صدر محبوبہ مفتی نے کہا ہے کہ قابض انتظامیہ اسکولوں میں طلباء کو ہندو بھجن گانے پر مجبور کر رہی ہے، جس سے بی جے پی حکومت کا مقبوضہ علاقے میں حقیقی ہندوتوا ایجنڈہ بے نقاب ہوگیا ہے۔
محبوبہ نے ایک ٹویٹ میں کہا کہ علمائے دین کی گرفتاری ، جامع مسجد کومقفل کرنا اور اسکولوں کے طلباء کو ہندو بھجن گانے پر مجبور کرنے سے مقبوضہ کشمیر میں مودی حکومت کااصل ہندوتوا ایجنڈہ بے نقاب ہوگیا ہے۔انہوں نے ٹویٹر پر ایک ویڈیو بھی پوسٹ کی جس میں ایک اسکول کے عملے کے ارکان کوطالبعلموں کو کلاس روم میں ہندو بھجن رگھوپتی راگھو راجہ رام سنانے پر مجبور کرتے ہوئے دکھایاگیا ہے ۔انہوں نے کہاکہ ان سامراجی احکمات پر عمل درآمد سے انکار کرنے پر کشمیریوںپر پبلک سیفٹی ایکٹ اور غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام جیسے کالے قوانین لاگو کر دئے جاتے ہیں ۔ انہوں نے مزید کہاکہ یہ وہ قیمت ہے جو کشمیری اس نام نہاد ‘ ‘بدلتے ہوئے جموں وکشمیر ‘ ‘کیلئے ادا کرر ہے ہیں
pic.twitter.com/E7jRfMYow7
— Imran Nabi Dar (@ImranNDar) September 19, 2022