آزاد کشمیر

اٹھمقام میں ایک ان پھٹے گولے کے پھٹنے سے دو بھائی جاں بحق

مظفرآباد20ستمبر(کے ایم ایس)آزاد جموں و کشمیر کے علاقے اٹھمقام میں ایک ان پھٹے گولے کے پھٹنے سے دو بھائی جاں بحق ہوگئے ہیں۔ قدیر مغل اور امجد مغل جن کی عمریں 18سے 22سال کے درمیان ہیں اور اٹھمقام کے گائوں پالری کے رہائشی ہیں، اس وقت جاں بحق ہوگئے جب وہ بھارتی فوج کی طرف سے فائرکئے گئے ایک ان پھٹے گولے کے ساتھ کھیل رہے تھے۔وہ لکڑیاں اکٹھے کرنے گئے تھے اور انہیں ایک پرانا گولہ ملا جسے فروری 2021میں پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ بندی معاہدے پرعملدرآمد کے لئے رضابندی سے پہلے بھارتی فوج نے فائر کیا تھا۔چند ماہ قبل وادی لیپا میں بھی تین بچے پرانے گولے سے کھیلتے ہوئے دم توڑ گئے تھے۔ بھارتی فوج کی طرف سے داغے گئے بہت سے ان پھٹے گولے کنٹرول لائن کے قریب علاقوں میں پڑے رہتے ہیں جن کو پاکستانی فوج پتہ چلنے یا اطلاع ملنے پر اکثر ناکارہ بنا دیتی ہے۔ بعض اوقات ایسے گولے پھٹ جاتے ہیں اور معصوم جانوں کے ضیاع کا باعث بنتے ہیں۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button