مقبوضہ جموں و کشمیر

ایک اور مسلم مخالف اقدام: مودی حکومت نے مقبوضہ کشمیر میں گائے کی تجارت پر پابندی لگا دی

سرینگر 22 ستمبر (کے ایم ایس)بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں نریندر مودی کی فسطائی بھارتی حکومت نے ایک اور مسلم مخالف اقدام کرتے ہوئے علاقے میں گائے کی تجارت پر پابندی عائد کر دی ہے۔
مقبوضہ علاقے میں انتظامیہ نے ایک حکم نامے میں بھارتی ریاستوں سے مویشیوں کی درآمد اور مقبوضہ علاقے میں مویشیوں کی بین الاضلاعی نقل و حرکت پر روان مہینے کی 25 تاریخ تک مکمل پابندی عائد کر دی ہے۔
یہ حکم مقبوضہ علاقے اور کچھ بھارتی ریاستوں میں Skin Lumpy نامی بیماری کے پھیلاو¿ کے بہانے جاری کیا گیا ہے۔
یاد رہے ہے کہ ہندو دہشت گردتنظیم آرایس ایس کی حمایت یافتہ نریندر مودی کی زیر قیادت فرقہ پرست بھارتیہ جنتا پارٹی کے2014میں اقتدار میں آنے کے بعد سے مقبوضہ جموںوکشمیر اور بھارت میں مویشیوں کے مسلمان تاجر، خاص طور پر گائے کی خرید و فروخت کا کاروبار کرنے والے ہندو جنونیوں کے بے لگام حملوں کا سامنا کر رہے ہیں۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button