مقبوضہ جموں و کشمیر

راجوری:گوجر، بکروالوں کا اونچے طبقے کے پہاڑی لوگوں کوشیڈول ٹرائب کا درجہ دینے کے خلاف مظاہرہ

جموں 22 ستمبر (کے ایم ایس)بھارت کے غیر قانونی طور زیر قبضہ جموں و کشمیر میں گوجر بکروال قبیلے کے لوگوں کی ایک بڑی تعداد نے جموں خطے کے راجوری ضلع میں اشرافیہ، بااثر، مراعات یافتہ، سماجی اور معاشی طور پر ترقی یافتہ اونچی ذات کے پہاڑی افراد کو شیڈول ٹرائب کمیونٹیز کی فہرست شامل کیے جانے کے خلاف احتجاج کیا۔۔
بی ڈی سی کے چیئرپرسنز،پنچوں،سرپنچوں سمیت ایمپلائز ایسوسی ایشن کے نمائندوں،ریٹائرڈ بیوروکریٹس،مختلف ڈگری کالجوں اور بابا غلام شاہ بادشاہ یونیورسٹی (بی جی ایس بی یو) کے طلباء، نوجوانوں، کارکنوں نے بیلہ کالونی پارک میں ایک ساتھ ایک مظاہرے میں شرکت کی۔احتجاج کی کال عام لوگوں نے دی تھی کیونکہ یہ ایک غیر سیاسی اجتماع تھا جس کی قیادت کسی رہنما اور سماجی کارکن نے نہیں کی۔ مظاہرین تھانہ منڈی، ساج، دوداسن، درہال، پیری پروری، کوٹرنکا، پالما، کالاکوٹ، لام درہل، نوشہرہ، کلر، اگرتھی، بٹونی، منجاکوٹ اور ضلع کے مختلف دور دراز علاقوں سے آئے۔ انہوں نے پلے کارڈز، احتجاجی بینرز اٹھا رکھے تھے اور وہ پہاڑی اشرافیہ کو ایس ٹی میں شامل کرنے کے خلاف نعرے لگا رہے تھے۔مظاہرین بیلہ کالونی پارک سے عبداللہ پل سے ہوتے ہوئے گجر منڈی راجوری کی طرف مارچ کرتے ہوئے ڈی سی آفس راجوری پہنچے اور ڈی سی کو ایک تفصیلی یادداشت پیش کی اور ان سے درخواست کی کہ اسکی کاپیاں بھارتی صدر، وزیراعظم اور وزیر داخلہ کو بھیجیں۔ انہوں نے بھارتی حکومت پر زور دیا کہ وہ کسی بھی غیر مستحق، اشرافیہ اور مراعات یافتہ طبقے کو شیڈول ٹرائب کی فہرست میں شامل نہ کرے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button