بھارت

موجودہ بھارت میں چاندی کی پازیب چرانے کے لئے 108سالہ خاتون کی ٹانگ کاٹ دی گئی

نئی دہلی10اکتوبر(کے ایم ایس)مودی حکومت کے دور میں بھارت میں امن و امان کی بگڑتی ہوئی صورتحال اور انسانی زندگی کی گرتی ہوئی قدر ایک بارپھر ظاہر ہوئی ہے جہاں ریاست راجستھان کے دارلحکومت جے پور میں چوروں نے ایک خاتون کی ٹانگ کاٹ دی تاکہ اس کی چاندی کی پازیب کو چوری کرسکیں۔
خاتون کوجس کی عمر تقریبا 108سال ہے، چوروں نے خون میں لت پت چھوڑ دیا۔ پولیس نے بتایا کہ یہ واقعہ صبح 5 بجے کے قریب پیش آیا۔ چوروں نے چاندی کی پازیب چوری کرنے کی کوشش کے دوران ایک خاتون کی ٹانگ کاٹ دی اور اسے خون میں لت پت اوردرد سے کراہتے ہوئے چھوڑدیا۔خاتون جس کی شناخت جمنا دیوی کے نام سے ہوئی ہے، اس وقت قریبی اسپتال میں زیر علاج ہے۔اس کے اہلخانہ کے مطابق وہ اپنی بیٹی اور پوتی کے ساتھ رہتی ہے۔اتوار کے روز چوروں نے اسے گھر سے گھسیٹ کر باہر نکالا، تیز دھار ہتھیار سے اس کا پائوں کاٹ دیا اور پازیب چوری کر لی۔ اس کی حالت بدستور تشویشناک ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button