مقبوضہ جموں و کشمیر

بھارت اور پاکستان تنازعہ کشمیر کو خوش اسلوبی سے حل کرنے کے لئے مذاکرات کریں : محبوبہ مفتی

سرینگر 24ستمبر(کے ایم ایس) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کی صدر محبوبہ مفتی نے بھارت اور پاکستان پر زور دیا ہے کہ وہ تنازعہ کشمیر کو مل بیٹھ کر حل کریں تاکہ خطے میں امن اور ترقی کے لئے راہ ہموار کی جاسکے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق محبوبہ مفتی نے مقبوضہ جموں وکشمیرکے قصبے اسلام آباد میں صحافیوں سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ بھارت اور پاکستان کوتنازعہ کشمیرخوش اسلوبی سے حل کرنے کے لئے اسی طرح بیٹھنا چاہیے جس طرح سابق وزیر اعظم اٹل بہاری واجپائی کے دور میں دونوں ملکوں کے سربراہان بیٹھے تھے۔اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں پاکستان کے وزیر اعظم شہباز شریف کی تقریر پر ردعمل دیتے ہوئے محبوبہ مفتی نے کہا کہ اگر پاکستان نے مسئلہ جموں و کشمیر کو حل کرنے پر زوردیا ہے تو مسئلہ کشمیر کو حل کیا جانا چاہیے اور بھارت اور پاکستان کے درمیان اچھے تعلقات کی امید رکھنی چاہیے اور اگر دونوں ممالک کے تعلقات بہتر ہوں گے تو بھارت اور پاکستان میں غربت ختم ہوسکتی ہے۔انہوں نے کہا کہ تنازعہ کشمیر کا حل نہ صرف عوام بلکہ دونوں ممالک کی ترقی اور پورے برصغیر کے لیے اچھی خبر ہو سکتی ہے۔ پی ڈی پی سربراہ نے کہا کہ جموں و کشمیر کا مسئلہ گزشتہ ستر پچہترسال سے ایک پیچیدہ مسئلہ ہے اور اب صورتحال تبدیل ہوچکی ہے اور اس مسئلے کے جامع حل کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک خطیر رقم طیاروں اور اسلحے کی خریداری پر خرچ کر رہے ہیں جو عوام کی ترقی کے لیے استعمال کی جا سکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت مجموعی ملکی پیداوار میں نیچے چلا گیا ہے اور کروڑوں لوگ غربت کی لکیر سے نیچے زندگی گزار رہے ہیں۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button