مقبوضہ جموں و کشمیر

کشمیر کی پھلوں کی صنعت کو تباہ کرنے کی دانستہ کوشش کی جارہی ہے:تاریگامی

سرینگر26ستمبر(کے ایم ایس) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میںسی پی آئی ایم کے سینئر رہنما اور پیپلز الائنس فار گپکار ڈیکلریشن کے ترجمان محمد یوسف تاریگامی نے کہا ہے کہ مودی حکومت کشمیر کی پھلوں کی صنعت کو تباہ کرنے کی دانستہ کوشش کررہی ہے۔
یوسف تاریگامی نے سوپور میں ”ظلم کا سلسلہ بند کرو”جیسے نعروں کے دوران پھلوں کے کاشتکاروں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مقبوضہ جموں و کشمیرکے ہرعلاقے میں لوگ سیب کے کاشتکاروں کی حالت دیکھ کر سخت پریشان ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ بدقسمتی کی بات ہے کہ بھارتی حکام اس بارے میں جھوٹ بول رہے ہیں کہ ٹرکوں کی جموں روانگی کو ترجیح دی جارہی ہے۔انہوں نے کہا کہ وادی سے باہر سفر کرنے والے کشمیریوں کے لیے ہائی وے صرف چار گھنٹے کے لیے کھولی جاتی ہے اور وادی کی طرف آنے والوں کے لیے ہائی وے 12گھنٹے کے لیے کھولی جاتی ہے۔انہوں نے کہا کہ ایک طرف کشمیری پھل روکے جا رہے ہیں اور سیب کے کاشتکاروں کی بات نہیں سنی جارہی ہے اور دوسری طرف غیر ملکی پھلوں کو بغیر کسی ٹیکس کے خطے میں آنے کی اجازت دی جا رہی ہے ۔ انہوں نے کہاکہ متعدد شکایات کے باوجود کہ بھارتی منڈی میں غیر ملکی سیبوں کو کشمیری سیب کے طورپر فروخت کیا جا رہا ہے، بھارت میں غیر ملکی سیب کی آمد کو نہیں روکا جارہا ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button