بھارت

چین کا اروناچل پردیش میں جی 20اجلاس میں شرکت سے اجتناب

نئی دہلی27مارچ(کے ایم ایس) چین نے بھارتی ریاست اروناچل پردیش میں منعقدہ G-20اجلاس میں شرکت نہیں کی کیونکہ اس کا دعویٰ ہے کہ یہ اس کا علاقہ ہے۔

بھارت کے سرکاری ذرائع نے بتایا کہ امریکہ سمیت جی 20ریسرچ انوویشن انیشیٹو اجلاس میں شرکت کرنے والے مندوبین نے ریاست کے شہر ایٹا نگر میں مقامی قانون ساز اسمبلی کا بھی دورہ کیا۔چین اروناچل پر بھارت کے دعوے کو تسلیم نہیں کرتا اوراس کا کہناہے کہ یہ ریاست جنوبی تبت کا حصہ ہے۔اطلاعات کے مطابق بھارت مئی میں مقبوضہ جموں و کشمیر میں ثقافت سے متعلقG-20اجلاس کی میزبانی کر رہا ہے۔ پاکستان اور مقبوضہ جموں و کشمیر کے عوام بھارت کو سرینگر میں مجوزہ اجلاس سے روکنے کے لیے چین، ترکی اور سعودی عرب سمیت تمام جی 20رکن ممالک سے لابنگ کر رہے ہیں کیونکہ اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق جموں و کشمیر ایک متنازعہ علاقہ ہے۔بھارت نے جموں و کشمیر کے عوام کے تمام حقوق سلب کر رکھے ہیں جبکہ کشمیری قیادت، نوجوانوں، خواتین، صحافیوں اور انسانی حقوق کے کارکنوںسمیت ہزاروں کشمیری بھارت اور مقبوضہ جموں وکشمیرکی مختلف جیلوں میں غیر قانونی طور پر نظر بند ہیں۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button