بھارت

بھارت: گروپ20سربراہ اجلاس سے قبل دہلی میں غریبوں کے سینکڑوں گھر مسمار

نئی دہلی:
بھارت میں گروپ 20سربراہ اجلاس سے قبل جنوری سے اب تک غریبوں کے سینکڑوں مکانات اور سڑک کنارے لگے سٹالز کو منہدم کر دیا گیا ہے جس سے ہزاروں لوگ بے گھر اور روزگار سے محروم ہو گئے ہیں۔
درجنوں جھونپڑیوں کو زمین بوس کر دیا گیا۔ بہت سے رہائشیوں کو انہدام کے عمل سے کچھ ہی دیر قبل بے دخلی کے نوٹس موصول ہوئے۔حکام کا دعویٰ ہے کہ یہ مسماری مہم غیر قانونی تجاوزات کے خلاف کی گئی ہے لیکن بے دخل کیے جانے والے لوگ اور انسانی حقوق کے کارکن حکام کے اس دعوے کو غلط قرار دے رہے ہیں۔اسی طرح کی مسماری مہم ممبئی اور کولکتہ میں بھی کی گئی ہے جہاں دلی میں ہونے والے سر براہ اجلاس سے قبل فورم کے اجلاس منعقد کیے گئے۔نئی دلی میں گروپ 20سربراہ اجلاس 9اور 10ستمبر کو منعقد ہو گا۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button