بھارت

چھتیس گڑھ میں کانگریس وزیر کے قافلے پر پتھراﺅ

congressd-1699493546نئی دہلی: شورش زدہ بھارتی ریاست چھتیس گڑھ کے ضلع بیمیٹارمیں کانگریس کے وزیر گرو رودرا کمار کے قافلے کو پتھراﺅ کا نشانہ بنایا گیا۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق گرو رودرا کمار کے قافلے پر بدھ کی رات پتھراو کیا گیا۔ان کے قافلے پر اس وقت حملہ کیا گیا جب وہ جھل گاﺅں میں ایک تقریب میں شرکت کے بعد واپس لوٹ رہے تھے ۔کمار چھتیس گڑھ کے حلقے نواگڑھ سے اسمبلی انتخابات میں حصہ لے رہے ہیں۔ شورش زدہ ریاست میں انتخابات کا پہلا مرحلہ 7 نومبر کو اختتام کو پہنچا جبکہ دوسرے مرحلے کے لیے پولنگ 17 نومبر کو ہوگی۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button