مقبوضہ جموں و کشمیر
فاروق عبداللہ کے خلاف بیان پر نیشنل کانفرنس کی طرف سے بی جے پی کی مذمت
سرینگر02اکتوبر(کے ایم ایس) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں نیشنل کانفرنس نے بھارتیہ جنتا پارٹی کے ایک رہنما کی طرف سے پارٹی صدر فاروق عبداللہ کے خلاف دیے گئے بیان کی شدید مذمت کی ہے۔
نیشنل کانفرنس کے ترجمان نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں کہا کہ اس طرح کے گمراہ کن بیانات بی جے پی کی مایوسی کو ظاہر کرتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ میں اپنی پارٹی کے رہنمائوں اورکارکنوں کی جانب سے اس بیان کی شدید مذمت کرتا ہوں۔ترجمان نے بی جے پی رہنما کے خلاف قانونی کارروائی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی ایک جج اور جلاد کا کردار ادا کر رہی ہے اور ایک ایسے زون میں قدم رکھنے کی کوشش کر رہی ہے جہاں اس کا کوئی اختیار اور کردار نہیں ہے۔