جموں
مقبوضہ کشمیر:بھارتی فوجی اپنی رائفل سے گولی چلنے سے ہلاک ہو گیا
سرینگر 09نومبر (کے ایم ایس)
غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں جموں ریجن کے ضلع پونچھ میں آج ایک بھارتی فوجی اپنی سروس رائفل سے حادثاتی طورپر گولی چلنے سے ہلاک ہو گیا۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق ایک سرکاری عہدیدار نے میڈیا کو بتایا ہے کہ راشٹریہ رائفلزسے تعلق رکھنے والا فوجی ضلع کے علاقے منکوٹ میں اپنی سروس رائفل سے حادثاتی طور پر گولی چلنے سے شدید زخمی ہوگیا۔اسے زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کیاگیا، جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دیا۔