بھارت

بھارت :مودی حکومت کیطرف سے مسلم شناخت کے حامل مقامات کو مٹانے کی مکروہ مہم مسلسل جاری

54efa835-8774-402d-9653-a629e832a712نئی دہلی، 05 اکتوبر (کے ایم ایس) نریندر مودی کی زیر قیادت فسطائی بھارتی حکومت ملک میں مسلم شاخت کے حامل مقامات کو مٹانے کی اپنی مکروہ مہم جاری رکھے ہوئے ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے تازہ ترین اقدام میں ریاست اتر پردیش کے ضلع فیض آباد میں فیض آباد کینٹ کا نام بدل کر ایودھیا چھاو¿نی رکھنے کی منظوری دے دی ہے۔ یہ اقدام ہندوو¿ں کے تہوار دسہرہ سے پہلے کیا گیا جو آج (بدھ، 05 اکتوبر) کو منایا جا رہا ہے۔
مودی کی زیرقیادت بھارتیہ جنتا پارٹی کی حکومت نے تمام اہم مسلم شہروں اور مذہبی اور ثقافتی مقامات کے نام ہندو ناموں کے نام پر رکھنے کی مہم شروع کررکھی ہے تاکہ مسلمانوں کی شان و شوکت کی تمام نشانیوں اور علامات کو مٹا دیا جائے۔
بھارتی حکومت کی منظوری کے بعد اتر پردیش کی بی جے پی حکومت نے اکتوبر 2021 کو فیض آباد ریلوے جنکشن کا نام بدل کر ایودھیا کینٹ رکھنے کا اعلان کیا تھا۔ اس سے قبل ریاستی حکومت نے نومبر 2018 میں فیض آباد ضلع کا نام تبدیل کر کے ایودھیا کر دیا تھا۔ اسی سال اکتوبر میں الہ آباد کا نام بدل کر یاگ راج رکھ لیا گیا۔
قبل ازیں جون 2018 میں بھارتی ریلوے کے مصروف ترین جنکشنوں میں سے ایک، مغل سرائے ریلوے اسٹیشن کا نام انتہا پسند ہندو تنظیم راشٹریہ سویم سیوک سنگھ (آر ایس ایس) کے رہنما دین دیال اپادھیائے کے نام پر رکھا گیا تھا۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button