بھارت
آسام حکومت نے گائے کے گوشت پر پابندی عائد کر دی
گوہائی: بھارتی ریاست آسام میں بی جے پی حکومت نے گائے کے گوشت پر پابندی عائد کر دی ہے۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق ریاست کے وزیر اعلیٰ ہمانتا بسواسرما نے سماجی رابطوں کے پلیٹ فارم پر اپنی ایک پوسٹ میں کہا کہ ”اب ریاست میں ہوٹلوں ، ریستورانوں اور عوامی مقامات پر گائے کا گوشت پیش نہیں کیا جائے گا“۔ آبی وسائل کے وزیر پبوش ہزاریکا نے بھی ایک بیان میں کہا کہ ”کانگریس کو بیف پر پابندی کے فیصلے کا خیر مقدم کرنا چاہیے یا پاکستان جانا چاہیے۔