مقبوضہ کشمیر:مختلف اضلاع میں این آئی اے کے چھاپے
سرینگر11 اکتوبر (کے ایم ایس)
غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی تحقیقاتی ادارے این آئی اے نے مقبوضہ علاقے کے مختلف اضلاع میں متعدد مقامات پر چھاپے مارے ہیں ۔
جنوبی کشمیر کے شوپیان اورپلوامہ کے
این آئی اے کے اہلکاروں نے سینٹرل ریزروپولیس فورس اور بھارتی پولیس اہلکاروں کے ہمراہ منگل کی صبح پونچھ، راجوری، جموں، پلوامہ، شوپیان، سرینگر، بڈگام اور بانڈی پورہ اضلاع کے مختلف مقامات پر چھاپے مارے ہیں۔این آئی اے کے اہلکاروں نے بانڈی پورہ میں معروف مذہبی مبلغ مولانا رحمت اللہ قاسمی اور این آئی ٹی سرینگر کے ایک پروفیسر صمام احمد لون کے گھروں پر چھاپے مار کر تلاشی لی ۔ آج صبح سویرے ضلع شوپیان کے علاقے رہبن چتراگام کے علاوہ ضلع پلوامہ میں بھی متعدد مقامات پر چھاپے مارے ہیں۔ آخری اطلاعات ملنے تک این آئی اے کی کارروائیاں جاری تھیں۔تاہم فوری طورپر چھاپوں کے دوران کسی کی گرفتاری کی اطلاع نہیں ملی ہے ۔