پاکستان

وزیراعظم شہبازشریف کا کشمیری حریت رہنما الطاف شاہ کے دوران حراست انتقال پراظہارافسوس

 

اسلام آباد11اکتوبر (کے ایم ایس )
وزیراعظم محمد شہبازشریف نے معروف کشمیری حریت رہنما اور بابائے حریت سید علی گیلانی کے داماد الطاف احمد شاہ کے بھارت کی قید میں انتقال پرگہرے دکھ اور افسوس کااظہار کیاہے
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق وزیر اعظم نے ایک ٹویٹ میں الطاف احمد شاہ کے انتقال پر سوگوار خاندان سے تعزیت کااظہار کرتے ہوئے کہا کہ مودی حکومت جانتی تھی کہ الطاف شاہ کینسر کے مریض ہیں اس کے باوجود ان کے علاج سے انکار کیا گیا۔مودی کے بھارت میں کشمیری حریت رہنمائوں کا دوران حراست قتل معمول بن چکا ہے۔ وزیراعظم نے الطاف شاہ کے اہلخانہ سے اظہار تعزیت بھی کیا۔

آزاد جموں وکشمیر کے وزیر اعظم سردار تنویر الیاس نے بھی کل جماعتی حریت کافنرنس کے رہنماء الطاف شاہ کی دوران حراست وفات پر گہر ے رنج و غم کا اظہار کیا ہے ۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button