مقبوضہ جموں و کشمیر

مقبوضہ کشمیر : ”این آئی اے “ نے تین تاجروں کے خلاف جھوٹے مقدمے میں فرد جرم دائر کر دی

سرینگر 24 دسمبر (کے ایم ایس)بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میںبدنام زمانہ بھارتی تحقیقاتی ادارے نیشنل انویسٹی گیشن ایجنسی (این آئی اے) نے تین افراد کے خلاف ایک جھوٹے مقدمے میںفرد جرم دائر کردی ہے تاکہ انہیں تحریک آزادی سے وابستگی کی سزا دی جاسکے۔
این آئی اے نے تنویر احمد وانی، پیر ارشد اور بشیر احمد صوفی کے خلاف تعزیرات ہند (آئی پی سی) اور غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام کے کالے قانون ”یو اے پی اے “کی مختلف دفعات کے تحت فرد جرم دائر کی ۔ بھارتی پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ گرفتار افراد کنٹرول لائن کے پار تجارت سے وابستہ تھے۔۔این آئی اے کا کہنا ہے کہ کہ ان تاجروں نے درآمد شدہ بادام کی زائد درآمد سے غیر معمولی منافع کمایا۔
کراس ایل او سی تجارت 2008 میں شروع کی گی تھی جو اپریل 2019 میں نریندر مودی کی زیر قیادت فسطائی بھارتی حکومت نے معطل کر دی۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button